نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-
’’جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر میں اپنے اہل وطن کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان کرشن کی پیدائش کے جشن کے طور پر، عقیدت مندوں کے لیے جنم اشٹمی کی روحانی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ تیوہار ’ادھرم‘ (برائی) پر ’دھرم‘ (اچھائی) کی جیت کے ہمارے یقین کو ازسر نو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
شری کرشن پاک محبت، اعلیٰ خوبصورتی اور ابدی خوشی (آنند) کا مظہر ہیں۔ بھگود گیتا میں ان کی لازوال تعلیمات انسانیت کے لیے ترغیب کا ایک زبردست وسیلہ ہیں۔
خدا کرے کہ جنم اشٹمی کا یہ تیوہار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی اور خوشیاں لے کر آئے۔‘‘