Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے بدھ پورنیما کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ، جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

نائب صدر جمہوریہ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

’’میں بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر اپنے ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دنیا کے عظیم ترین روحانی پیشواؤں میں سے ایک، بھگوان بدھ نے  گہرے حقائق کی تعلیم دی۔ ان کی تعلیمات کا مقصد ہماری تکلیفوں کے بنیادی اسباب کا پتہ لگانا اور بیدار لوگوں کو تکلیف سے آزاد کرنا تھا۔

بے شک، بھگوان بدھ اور ان  کا ’دھم‘ روشنی کا بہترین ذریعہ ہے، جو اخلاقیات،  طمانیت اور خوشی کے راستے پر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

آئیے، ہم اس مبارک موقع پر بھگوان بدھ کے ذریعے دکھائے گئے عالمگیر دوستی، رحمدلی اور برابری کے اصولوں پر چلنے کا عہد کریں۔‘‘

Recommended