Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے تھیئٹر کے احیاء اور اسے سماج میں تبدیلی لانے کا ایک وسیلہ بنانے کے لیے کہا

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

 
 

نئی دہلی،19نومبر، 2021/ صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ڈرامہ، اسٹیج پلے، اور تھیئٹر کے احیاء کے لیے کہا  اور اِسے سنیما کی طرز پر مقبول بنانے کے لیے کہا ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اسٹیج پلے سماج میں ہونے والے واقعات کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے  اس فن کو عوامی سرپرستی فراہم کرنے اور فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

جہیز جیسی سماجی برائیوں کے بارے میں سماجی بیداری لانے میں تھیئٹر نے جو  تاریخی رول ادا کیا ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا  کہ اس میں سماج میں بہت سے تفریق پر مبنی طور طریقوں کو ختم کرنے کی  صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اسے سماج میں تبدیلی لانے کے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈرامہ اور مقامی فن کار سووچھ بھارت  جیسی تحریکوں کو عوام کے قریب لانے  میں  اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے حیدرآباد میں ’’ناٹک ساہتیہ اتسوم‘‘ میں شرکت کی اور  ’’تیلگو پرسِدھ ناٹکالو‘‘ موضوع کے تحت مقبول تیلگو ڈراموں پر مشتمل ایک کتاب کی چھ جلدیں جاری کیں۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ تھیئٹر کے فن کا ناظرین  خاص طور پر نوجوان نسل کو  راغب کرنے  کے لیے احیاء کیا جاسکتا ہے۔  انہوں نے جدوجہد آزاد ی کے دوران گاندھی جی جیسے رہنماؤں سمیت جو اپنے بچپن میں ستیہ ہریش چندر سے  کافی متاثر تھے  لوگوں میں سیاسی اور سماجی بیداری لانے میں اسٹیج پلے نے جو نمایاں کردار ادا کیا تھا اسے یاد کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ سرکاری سرپرستی  کے علاوہ  پرائیویٹ تنظیموں ، سول سوسائٹی اور خاص طور پر پرائیوٹ  ٹی وی چینلوں کو، تھیئٹر کو فروغ دینے کےلیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے اسکولوں اور کالجوں سے کہا کہ وہ بچوں کو مختلف فنون لطیفہ سے واقف کرائیں اور ان سرگرمیوں کو اپنے نصاب کا حصہ بنانے  کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ جناب نائیڈو نے یہ بھی کہا  ’’ اس سے بچوں میں سماجی بیداری آئے گی اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔ ‘‘

جناب نائیڈو نے اروند آرٹس اور تانا پبلیشرز کی 1880 اور 2020 کے درمیان 100 مشہور تیلگو ڈراموں پر مشتمل چھ جلدوں کی ایک کتاب جاری کرنے کے قدم کی بھی تعریف کی۔

تلنگانہ کے ریاستی سرکار کے مشیر ڈاکٹر کے وی رامناچاری، آندھر پردیش اسمبلی کے سابق نائب اسپیکر جناب منڈلی بدھ پرساد،  آندھر ناٹک کلاپریشد کے صدر جناب بولی نینی  کرشنیا،  تانا مینیجنگ کا نائب صدر جناب سرینگاوراپو نرنجن، کتاب کے مدیر جناب ولوری سیوپرساد اور جناب گنگوتری سائیں نیز دیگر اہم شخصیات  نے بھی اس تقریب میں  شرکت کیں۔

Recommended