Urdu News

نائب صدر نے راجستھان میں ثقافتی، تاریخی اور سرحدی مقامات کا دورہ کیا

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

 
 

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو راجستھان کے  اپنے چار روزہ دورے کے بعد آج نئی دلی واپس آ گئے ۔ جناب نائیڈو نے راجستھان میں ثقافتی، تاریخی اور سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی  اور بنجر زمین  پر کاشت  کے لئے تیار کی گئی مختلف اقسام کے بارے میں بھی بتایا۔

جناب نائیڈو نے جیسلمیر میں مشہور تنوٹ ماتا مندر جا کر اپنے دورے کی شروعات کی، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ اوشا نائیڈو کے ساتھ پوجا ارچنا کی۔ اس موقع پر انہوں نے وکٹری استمبھ ، تنوٹ پر گل دائرہ  نذر کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

جیسلمیر میں سرحد کے نزدیک مشہور لنگے والا میدان جنگ کا دورہ کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے 1971 کی بھارت-پاکستان  کی  فیصلہ کن جنگ میں بھارتی فوجیوں کے مثالی حوصلے اور قوت ارادی کا مظاہرہ کئے جانے کی ستائش کی۔

دوسرے روز ، نائب صدر جمہوریہ نے جیسلمیر جنگی یادگار کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کے بیٹل ایکس ڈیویژن (12ریپڈ) کے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ملک کے دفاع  اور نا مساعد موسمیاتی حالات میں سرحدوں کی حفاظت میں ان کی عظیم  کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے  سکیورٹی فورسیز پر زور دیا کہ  وہ روایتی جنگ میں اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے، اطلاعات اور سائبر تنازعات جیسے  ٹکراؤ کے نئے  اور ابھرتے ہوئے علاقوں پر  اپنی بالا دستی کو قائم رکھیں۔

جناب نائیڈو نے بعد میں  191 بی این ہیڈ کوارٹر میں سینک سمیلن سے  خطاب کیا اور علاقے میں تعینات سرحدی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ  بات چیت کی۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بی ایس ایف جوانوں کی ستائش کی اور سرحد پر دشمنوں کے ڈرون سے درپیش خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی  اور کہا کہ فورس جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھال رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے ہماری سکیورٹی فورسیز میں  خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جیسلمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے بعد نائب صدر جمہوریہ جودھپور پہنچے اور سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر تاریخی مہران گڑھ قلعہ کا دورہ کیااور وہ اس کی پروقار خوبصورتی سے  بے حد متاثر ہوئے۔ بعد میں اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں جناب نائیڈو نے قلعے کو راجستھان کے جاہ و جلال  کی شاندار علامت قرار دیا۔ انہوں نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہمارے ورثے کی جگہوں کے اطراف بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے بھی کہا۔

تیسرے دن نائب صدر جمہوریہ نے جودھپور آئی آئی ٹی کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جودھپور سٹی نالج اینڈ انوویشن کلسٹر کا افتتاح کیا اور اشیا ء کی مصنوعی ذہانت (اے ایل او ٹی)  سسٹمز کے لئے فیب لیب کا سنگ بنیاد رکھا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مصنوعی ذہانت  (اے آئی) جیسی انقلابی ٹیکنالوجیوں  کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کو کہا اور انہیں زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشکلات کے عملی حل کے ساتھ آگے آنے کا مشورہ دیا۔

جناب نائیڈو اپنا دورہ مکمل کرنے سے قبل سکیورٹی فورس کے جودھپور فرنٹیئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بی ایس ایف کے  عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  بی ایس ایف امن کے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے  کا اپنا سلسلہ جاری رکھے گی۔

بعد میں دِن  میں، نائب صدر جمہوریہ نے جودھپور میں واقع آئی سی اے آر – سنٹرل ایرِڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے زیڈ آر آئی)، کا بھی دورہ کیا اور سائنسدانوں اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کسانوں کو بہتر مواقع دستیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ٹیکنالوجیز ،  لیباریٹریز  تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئیں اور سائنسی معلومات کسانوں کو منتقل کی جانی چاہئیں’’۔

جناب نائیڈو اور ان کی اہلیہ محتر مہ اوشا نائیڈ کی جودھپور سے نئی دلی کیلئے روانگی  کے وقت  راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا ، راجستھان حکومت کے وزیر ڈاکٹر بلاکی داس کلا، راجیہ سبھا کے ممبر جناب راجیندر گہلوت اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

Recommended