نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ارونا آصف علی کو خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی ، 16 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور مجاہد آزادی ارونا آصف علی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مسٹر نائیڈو نے جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ارونا آصف علی کی حب الوطنی ہر ہندوستانی کو ترغیب دیتی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’بے خوف مجاہد آزادی، پرعزم قیادت اور سرشار ماہر تعلیم ارونا آصف علی کی جینتی کے موقع پر انہیں بصد احترام سلام پیش کرتا ہوں۔"
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ مشہور مجاہد آزادی مرحوم ارونا آصف علی کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی یاد میں پراحترام سلام۔ انہوں نے ’بھارت چھوڑو آندولن‘ کے دوران ہندوستان کی نوجوان طاقت کو متعارف کرایا۔ مزدوروں اور خواتین کے مفاد کے لیے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ’بھارت چھوڑو آندولن‘ میں اہم کردارنبھاکر 1942 کی تحریک کی ممتاز رہنما بن گئیں۔ ان کی حب الوطنی ہندوستانیوں کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔