Urdu News

ویرار کے کووڈ اسپتال میں آتشزدگی ،13 افراد ہلاک

ویرار کے کووڈ اسپتال میں آتشزدگی ،13 افراد ہلاک

ویرار کے کووڈ اسپتال میں آتشزدگی ،13 افراد ہلاک

صدر، نائب صدر ، وزیر اعظم سمیت متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا

ممبئی ، 23 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دارالحکومت ممبئی سے متصل ویرار کے وجے ولبھ کووڈ اسپتال میں جمعہ کی صبح تقریباً3 بجے زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ، اس واقعے میں 13 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ کے عملے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویرارویسٹ میں واقع وجے ولبھ اسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں 15 مریض موجود تھے۔ جمعہ کی صبح اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔ جب آگ بھڑ کی تو صرف دو نرسیں وہاں موجود تھیں۔ اس واقعے میں 13 افرادکی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

اسپتال کے سی ای او دلیپ شاہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں 90 کے قریب مریض ہیں۔ ان مریضوں میں جن کو آکسیجن کی ضرورت ہے ، انہیں دوسرے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے کووڈ. 19 اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ویرار میں وجے ولبھ کووڈ اسپتال میں خوفناک آگ میں 13 مریضوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ،”ویرار کے کووڈ۔ 19 اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری دلی ہمدردی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں“۔

نائب صدر نے ویرار آگ حادثے پر غم کا اظہار کیا

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے ویرار کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ویرار کے کووڈ 19 اسپتال میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت کا بہت دکھ ہے۔

انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں۔ممبئی کے ویرار واقع وجے بلبھ اسپتال میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ مہاراشٹر پولیس کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: پوار

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اسپتالوں کی حفاظت کے لیے رہنما ہدایات جاری کئےجانے کے باوجود ریاست کے ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔مسٹر پوار نے ریاست کے پالگھر میں ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پالگھر ضلع کلیکٹر سے واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی گئی ہے اور حادثے میں بچے دیگر مریضوں کی حفاطت اور ان کے بہتر علاج کے لیے ہدایت دی گئی ہیں۔نائب صدر نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اعلیٰ سطحی کمیٹی واقعہ کے اسباب کی جانچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰنے واقعہ کی جانچ کے احکامات دیئے ہین اور جانچ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

جے پی نڈا نے ویرار کے اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر غم کا اظہار کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے ممبئی کے ایک اسپتال میں لگی آگ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جمعہ کے روز ، نڈا نے ٹویٹ کیا ، "ممبئی کے ویرار میں واقع اسپتال میں لگی آگ کے حادثے میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ایشورہلاک شدگان کی آتماوں کو شانتی دے اور ان کے اہل خانہ کو اس گہرے غم کا صدمہبرداشت کرنے کی طاقت دے اورزخمیوں اور دیگر مریضوں کو جلد ہی صحت مندکریں“۔

قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے ویرار میں واقع وجے بلبھ اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کووڈ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں لگی۔ اس حادثے میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں۔

Recommended