Urdu News

کیپیٹل ہل تشدد میں ملوث ورجینیا سے رکن پارلیمنٹ ایوانس کا استعفیٰ

کیپیٹل ہل تشدد میں ملوث ورجینیا سے رکن پارلیمنٹ ایوانس کا استعفیٰ

کیپیٹل ہل تشدد میں ملوث ورجینیا سے رکن پارلیمنٹ ایوانس کا استعفیٰ

Virginia MP Evans resigns over Capitol Hill violence

واشنگٹن،10 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

ویسٹ ورجینیا کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک ایوانس ، جو امریکہ میں کیپیٹل ہل کی عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں تشدد میں ملوث تھےنے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس سے قبل ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ضلع کولمبیا میں ایک عدالت نے ایوانس سمیت تین افراد پر کیپیٹل ہل عمارت میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ریاست کے گورنر جم جسٹس کو لکھے گئے خط میں ، ایوانس نے کہا ’’میں فوری طور پر ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے بدھ کے روز کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور جم کر ہنگامہ کیا تھا جس سے حالات دگرگوں ہوگئے تھے۔ اس واقعے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔

امریکہ کی تاریخ کا سب سے بدترین دن کیپٹل ہل پر حملہ تھا۔ اس کے مد نظر موجودہ صدر ٹرمپ نشانے پر ہے۔ ٹرمپ کو ہٹانے کی بات بھی چل رہی ہے۔

Recommended