Categories: بھارت درشن

مغری ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 100 سے زائد لوگ ہلاک

مغری ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 100 سے زائد لوگ ہلاک

عدیس ابابا ،24دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ایتھوپیا میں نسلی فسادات کی نئی لہر میں 100 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق جنوبی افریقی ملک ایتھوپیا کے مغربی علاقے بینیشینگل گوموز کے ایک گاوں میں فائرنگ کرکے 100 سے زائد لوگوں کو قتل کردیا گیا ۔

جب کہ درجنوں افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد کسانوں اور دیگر افراد کا کہنا ہے کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے ہم پر حملہ کیا اور گھروں کو آگ لگائی جب کہ بھاگنے والے تمام افراد پر فائرنگ کی گئی اور چاقووں سے حملے کیے گئے۔

ایک مقامی کسان بیلے واجیرا کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اچانک فائرنگ کی آوازوں سے وہ بیدار ہوئے اور فوراً گھر چھوڑ کر بھاگنا شروع کردیا، چند لوگوں نے ہمیں مارنے کے لیے ہمارا پیچھا بھی کیا جس کے نتیجے میں میری بیوی اور 5 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مجھے بھی ایک گولی لگی لیکن میں اپنے دیگر 4 بچوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقامی اسپتال کی نرس نے کہا کہ ہم نے درجنوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی لیکن ہم اس حملے کے حوالے سے بالکل بھی تیار نہیں تھے اور نہ ہمارے پاس اتنی ادوایات موجود تھیں جس کی وجہ سے ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے یہ حملہ ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کے علاقے میں دورے کے بعد پیش آیا جس میں انہوں نے نسلی فسادات کے خاتمے اور قومی یکجہتی پر زور دیا تھا۔

West Ethiopian riots

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago