Categories: فکر و نظر

وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدی تقریبات کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

Visva-Bharati University

نمسکار

ہے ودھاتا، داؤ-داؤ مودیر گوربھ داؤ— گرودیو نے کبھی  یہ خواہش طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کی تھی۔ آج وشو بھارتی کے قابل فخر 100 سال مکمل ہونے پر میری طرح پورا ملک اس عظیم ادارے کے لیے یہی خواہش کرتا ہے۔  ہے ودھاتا، داؤ-داؤ مودیر گوربھ داؤ— مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ جی، مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک جی، وائس چانسلر پروفیسر بدیوت چکربرتی جی، پروفیسر صاحبان، رجسٹرار، وشوبھارتی کے سبھی اساتذہ کرام، طلبا و طالبات، ابنائے قدیم، خواتین و حضرات! وشو بھارتی اس یونیورسٹی کا 100 سال مکمل ہونا، ہر بھارت باسی کے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔ میرے لیے بھی یہ بڑا ہی خوشگوار ہے کہ آج کے دن اس سرزمین کو یاد کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ساتھیو!

وشوبھارتی 100 سالہ سفر بہت ہی خاص ہے۔ وشوبھارتی، ماں بھارتی کے لیے گرودیو کی فکر، فلسفہ اور محنت کی ایک عملی شکل ہے۔ بھارت کے لیے گرودیو نے جو خواب دیکھا تھا.  ا س خواب کو عملی شکل دینے کےلیے ملک کو مسلسل توانائی دینے والا یہ ایک طرح سے مقدس مقام ہے۔ متعدد عالمی شہرت یافتہ گلوکار، نغمہ نگار، فن کار، ادیب، ماہر اقتصادیات، ماہر عمرانیات. سائنسداں، متعدد مالی امور کے ماہرین دینے والی وشوبھارتی. جدید بھارت کی تعمیر کے لیے مسلسل نئی نئی کوششیں کرتی رہی ہے۔ اس ادارے کو اس بلندی تک پہنچانے والے ہر شخص کو میں بصد احترام سلام کرتا ہوں، ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ وشوبھارتی، شری نکیتن اور شانتی نکیتن مسلسل ان اہداف کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، جو گرودیو نے طئے کیے تھے۔

ایک نیا ہندوستان  کی تعمیر.

آپ جہاں بھی جائیں گے ،جس بھی میدان میں جائیں گے . آپ کی محنت سے ہی  ایک نیا ہندوستان  کی تعمیر ہوگی ۔ میں گرودویو کی لائنوں سے اپنی بات ختم کروں گا . گرودیو نے کہا تھا ، اورے گروہو – باشی کھول دار کھول ، لاگ لو جے  دول ، استھولے، جولے . موبوتولے لاگ لو جے دول ، دار کھول ، دار کھول۔ ملک میں نئے امکانات کے دروازے آپ کے منتظر ہیں۔ آپ سب کامیاب ہوں ، آگے بڑھیں . اور ملک کے خوابوں کو پورا کریں۔ ان نیک خواہشات کے ساتھ ، ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ. اور یہ صد سالہ سال ہمارے آگے بڑھنے کے  سفر کے لئے ایک مضبوط سنگ میل کا پتھر بنے.

ہمیں نئی بلندیوں پر لے جائے اور جن خوابوں سے وشوبھارتی نے جنم لیا تھا۔ آئیے ، بھارت کی  فلاح و بہبود کے راستے کے کو مضبوط بناتے ہوئے ان خوابوں کو تعبیر آشنا کریں۔ یہی آپ  سب کے لئے  میری نیک خواہشات ہیں۔

شکریہ!

Visva-Bharati University

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago