Urdu News

ملک میں چاند گرہن کب؟سماج پر چاند گرہن کے کیا ہوسکتے ہیں اثرات؟

چاند گرہن

آٹھ  نومبر (17 کارتک، شکا سموت 1944) کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن ہندوستان کے تمام مقامات سے چاند طلوع ہونے کے وقت نظر آئے گا۔

تاہم چاند گرہن کے جزوی اور مکمل مرحلے کا آغاز ہندوستان میں کسی بھی جگہ سے نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ واقعہ ہندوستان میں چاند نکلنے سے پہلے شروع ہوچکا ہوگا۔ بھارت میں منگل کی شام نظر آئے گا۔

وزارت ارتھ سائنسز کے مطابق چاند گرہن کے مکمل اور جزوی دونوں مراحل کا اختتام ملک کے مشرقی حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔

ملک کے باقی حصوں سے صرف جزوی مرحلے کا اختتام نظر آئے گا۔ چاند گرہن جنوبی امریکا، شمالی امریکا، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کے علاقوں میں نظر آئے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

چاند گرہن ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2.39 بجے شروع ہوگا اور اس کی تکمیل دوپہر 3.46 بجے شروع ہوگی۔ چاند گرہن کا مکمل مرحلہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر اور جزوی مرحلہ 6 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوگا۔

ملک کے مشرقی حصے میں واقع شہروں جیسے کولکتہ اور گوہاٹی میں چاند گرہن کا مکمل مرحلہ چاند نکلنے کے وقت جاری رہے گا۔ کولکاتہ میں چاند نکلنے سے لے کر مکمل مرحلے کے اختتام تک کا دورانیہ 20 منٹ کا ہوگا اور چاند نکلنے کے وقت سے لے کر گرہن کے جزوی مرحلے کے اختتام تک کا دورانیہ 1 گھنٹہ 27 منٹ ہوگا۔

گوہاٹی میں، چاند نکلنے کے وقت سے لے کر مکمل مرحلے کے اختتام تک کا دورانیہ 38 منٹ کا ہوگا، جب کہ وہاں چاند نکلنے کے وقت سے لے کر گرہن کے جزوی مرحلے کے اختتام تک کا دورانیہ 1 گھنٹہ 45 منٹ کا ہوگا۔

Recommended