Urdu News

جب الیکشن ہوگا تب دیکھا جائے گا لوگوں سے ملنا ملانا ہماری فطرت: ضیاء الرحمان

جب الیکشن ہوگا تب دیکھا جائے گا لوگوں سے ملنا ملانا ہماری فطرت: ضیاء الرحمان

زید پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

جب بلدیاتی انتخابات ہوں گے تب دیکھا جائے گا لوگوں سے ملنا ملانا میری فطرت میں شامل ہے۔  میں ہمیشہ اپنے آپ کو عوام میں درمیان کھڑا رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔  یہ باتیں نگر پنچایت زید پور کے سابق چیئرمین اور موجودہ چیئرمین کے امیدوار حاجی ضیاء الرحمن نے عوامی رابطہ کے دوران کہیں۔

 ضیاء الرحمن نے کل گھر گھر جا کر بڑا  پورہ، مکھین اور وصی نگر کے علاقوں میں لوگوں سے ملاقات کی۔  عوامی رابطہ کے دوران حاجی ضیاء الرحمن کے ساتھ چلنے والوں میں حاجی شعیب، محمد اسلم، اقبال احمد،  مطلب ، نظامو، معید، شکیل اور حافظ متین شامل تھے۔

Recommended