گزشتہ چند روز سے سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے نے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سردیوں کے موسم میں عام طور پر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اس بار 80 سے 100 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ لوگوں کے کھانے کی پلیٹ سے ٹماٹروں کی لالی ختم ہونے لگی تاہم وزارت خوراک نے واضح کیا ہے کہ ٹماٹروں کی مہنگائی عارضی ہے۔ اگلے تین چار دنوں میں اس کی قیمت میں کمی آئے گی۔
وزارت کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، نومبر کے مہینے میں عام طور پر تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے منڈیوں میں ٹماٹروں کی زیادہ سے زیادہ آمد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان سے بھی ٹماٹر کی محدود آمد شروع ہوتی ہے لیکن اس سال واپس آنے والے مانسون نے جنوبی ہندوستان میں تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو میں ٹماٹر کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان تینوں ریاستوں سے منڈیوں میں ٹماٹر کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔ فی الحال، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والے ٹماٹروں کی محدود مقدار زیادہ تر منڈیوں میں سپلائی کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں زبر دست اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خوراک کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ٹماٹر کی فصل اگلے تین سے چار دنوں میں تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد ان ریاستوں سے بھی منڈیوں میں ٹماٹر کی آمد شروع ہو جائے گی۔ منڈیوں میں اس آمد سے ٹماٹر کی مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ تاہم آج بھی دہلی کے ہول سیل بازار میں ٹماٹر کی قیمت 35-40 روپے فی کلو تک گر گئی ہے۔ دہلی کی غازی پور سبزی منڈی کے سبزی فروش کے مطابق ٹماٹر کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ٹماٹر کی فصل ہوئی ہے، جس کی وجہ سے دسمبر کے مہینے میں سبزی منڈیوں میں ٹماٹروں کی بہتات ہوگی۔ ٹماٹر چند دنوں میں معمول کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔