Categories: بھارت درشن

ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں پر کب لگے گا بریک؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ چند روز سے سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے نے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سردیوں کے موسم میں عام طور پر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اس بار 80 سے 100 روپے فی کلو مہنگا  فروخت ہو رہا ہے۔ لوگوں کے کھانے کی پلیٹ سے ٹماٹروں کی لالی ختم ہونے لگی تاہم وزارت خوراک نے واضح کیا ہے کہ ٹماٹروں کی مہنگائی عارضی ہے۔ اگلے تین چار دنوں میں اس کی قیمت میں کمی آئے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، نومبر کے مہینے میں عام طور پر تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے منڈیوں میں ٹماٹروں کی زیادہ سے زیادہ آمد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان سے بھی ٹماٹر کی محدود آمد شروع ہوتی ہے لیکن اس سال واپس آنے والے مانسون نے جنوبی ہندوستان میں تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو میں ٹماٹر کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان تینوں ریاستوں سے منڈیوں میں ٹماٹر کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔ فی الحال، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والے ٹماٹروں کی محدود مقدار زیادہ تر منڈیوں میں سپلائی کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں زبر دست اضافہ ہوا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خوراک کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ٹماٹر کی فصل اگلے تین سے چار دنوں میں تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد ان ریاستوں سے بھی منڈیوں میں ٹماٹر کی آمد شروع ہو جائے گی۔ منڈیوں میں اس آمد سے ٹماٹر کی مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ تاہم آج بھی دہلی کے ہول سیل بازار میں ٹماٹر کی قیمت 35-40 روپے فی کلو تک گر گئی ہے۔ دہلی کی غازی پور سبزی منڈی کے سبزی فروش کے مطابق ٹماٹر کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ٹماٹر کی   فصل ہوئی ہے، جس کی وجہ سے دسمبر کے مہینے میں سبزی منڈیوں میں ٹماٹروں کی بہتات ہوگی۔  ٹماٹر چند دنوں میں  معمول کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago