Categories: صحت

فائزر کا 100 دنوں کے اندر ’اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔ دونوں کمپنیوں نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا ان کی ویکسین کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں، لیکن وہ تقریباً 100 دنوں میں اس ویرینٹ کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کر لیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے ایک دن قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی افریقہ میں شناخت شدہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’<span dir="LTR">B.1.1529</span>‘ تشویشناک ہے اور اس کا نام یونانی حروف تہجی میں ’اومیکرون‘ سے رکھا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اومیکرون پر مزید ڈیٹا کی توقع رکھتے ہیں اور ایسا دیکھا گیا ہے کہ یہ پہلے سے پائے جانے والے مختلف ویرینٹس سے کافی الگ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انہوں نے نئی ویکسین تیار کرنے کے لئے کئی مہینے پہلے ہی کام شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی و یکسین فی الحال چھ ہفتوں کے اندر خود کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہے اور وہ 100 دنوں کے اندر ابتدائی بیچ تیار کرنے کے قابل ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago