Categories: بھارت درشن

مرکز ی حکومت نے کمار وشواس کووائی زمرہ کی سیکورٹی کیوں فراہم کی؟ عام آدمی پارٹی سے کمار وشواس کی جان کو خطرہ تو نہیں؟

مرکزی حکومت نے عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما اور معروف شاعر کمار وشواس کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائی  زمرہ کے سی آر پی ایف جوان وشواس کی حفاظت میں تعینات ہوں گے۔

کمار وشواس نے حالیہ دنوں میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر خالصتان کے حامیوں کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام لگایا ہے۔اے اے پی کنوینر کے خلاف الزامات کے بعد سے تمام سیاسی پارٹیاں ان سے سوال پوچھ رہی ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے یہاں تک کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ان الزامات کی تحقیقات کی ضرورت بتائی ہے۔ کیجریوال کے خلاف ان الزامات کو لے کر مرکزی وزارت داخلہ بھی مستعد ہو گئی ہے۔

وہیں  انٹیلی جنس بیورو نے وشواس کی سیکورٹی کا  جائزہ لیا۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو نے مرکزی وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ میں کمار وشواس کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے   کمار وشواس کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کمار وشواس نے کہا کہ کیجریوال نے ایک بار کہا تھا کہ وہ یا تو آزاد ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے یا آزاد ملک کے پہلے وزیر اعظم بنیں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔

وائی کیٹیگری سیکورٹی کیا ہے؟

ملک میں کئی قسم کے حفاظتی نظام ہیں۔ انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ طے ہوتا ہے کہ کس کو کس کیٹیگری کی سیکورٹی دی جائے۔ ملک میں سیکورٹی کے دائرے کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں Z+ سب سے اوپر ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی کی وائی اورایکس کیٹیگری آتی ہے۔

وائی-کیٹیگری کی سیکورٹی سات اہلکاروں پر مشتمل ہے، جب کہ وائی پلس  میں 11 اہلکار ہیں، جن میں پی ایس او اور ایک اسکارٹ شامل ہیں۔ ایکس کیٹیگری تین جوانوں پر مشتمل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago