Categories: بھارت درشن

خواتین اور یوتھ کانگریس کا رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، 2 ستمبر</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رسوئی گیس ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعرات کو یہاں احتجاج کیا اور حکومت سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پرکم کرنےکا مطالبہ کیا خواتین کانگریس کارکنوں نے یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی خواتین کارکنوں نے کالے غبارے لے کر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں ان کے کالے غبارے چھوٹ گئے اور آسمان میں ایک ساتھ کئی کالے غبارے اڑنے لگے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی ، رسوئی گیس سلنڈر اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف یہاں پٹرولیم وزارت کے باہر احتجاج بھی کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کئی کارکن خالی سلنڈروں لے کرمظاہرہ کر رہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے اس دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جو مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹا ہے، اس کی ذمہ دار مودی حکومت پر ہے۔ اس حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کا خمیازہ ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی مصبت میں ڈال کر مودی حکومت اپنا خزانہ بھر رہی ہے، لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ بہت جلد انہیں بھی عوام کی عدالت میں جانا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago