Urdu News

وائی 20گروپ نوجوانوں پرمرکوز کوششوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی: انوراگ سنگھ ٹھاکر

مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر

بھارت کی جی20صدارت کے ایک حصے کے طور پر، وائی۔20( یوتھ۔ 20) گروپ کی پہلی میٹنگ گوہاٹی میں 6-8 فروری کو منعقد کی گئی تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے لیے آئیڈیاز پر مشاورت کی جا سکے اوروائی20کے پانچ شناخت شدہ موضوعات پر کارروائی کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔

ایونٹ کے آغاز میں، آسام کے تقریباً 36 کالجوں کے 10,000 نوجوانوں نےوائی20پر سیمینار، مباحثے، ورکشاپس اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔ تقریباً 4000 اسکولوں کے 10 لاکھ سے زائد طلبا نے بھی شرکت کی۔

ابتدائی میٹنگ کے دوران، 21 غیر ملکی مندوبین اور 200 ہندوستانی مندوبین نے اہم تقریبات میں شرکت کی۔ 6 فروری کو ایک آئس بریکر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد ثقافتی رات کا انعقاد کیا گیا۔

 گلوکار پاپون نے ثقافتی رات کے دوران برہم پترا سینڈبر جزیرے میں پرفارمنس دی۔7 فروری، 2023 کو، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی کابینہ کے وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آئی  آئی ٹی  گوہاٹی میں تمام مندوبین کے ساتھ ایک مکالمے میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وائی20گروپ نوجوانوں پر مرکوز کوششوں کی مثال پیش کرے گا اوروائی20سمٹ نوجوانوں کی طرف سے سوچے گئے پالیسی اقدامات کو ظاہر کرے گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ خواتین کی آواز کو کس طرح بہترین طریقے سے سنا جا سکتا ہے، وزیر نے جواب دیا کہ حکومت خواتین کی زیر قیادت ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

Recommended