Urdu News

یدی یورپا وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں

وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا

یدی یورپا وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں

کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوششوں کے تحت وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے اور دوسروں کو اقتدار سنبھالنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور کابینہ کے ممبر کے اپنے طرز عمل کے بارے میں مبینہ طور پر دیئے گئے بیانات سے پریشان مسٹر یدیورپا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ "اگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت چاہے تو میں اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لیے تیار ہوں۔" تاہم انھوں نے اس کی تردید کی کہ ان کے لیے کوئی متبادل نہیں ہے اور کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے انہیں ریاست میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کا کافی موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے رہنما ایسے ہیں جو ریاست کا چارج سنبھال سکتے ہیں۔ پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جو ریاستی حکومت کے کام کاج پر کھلے عام تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ایسی حرکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔"

واضح رہے کہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سی پی یوگیشور نے اپنے بیان میں عوامی طور پر کہا تھا کہ ریاست میں بی جے پی کی کوئی حکومت نہیں ہے ، بلکہ 'تین پارٹیوں کی سمجھ والی حکومت' ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور بی جے پی کے ایم ایل اے بسون گوڈا پاٹل یتنال نے بھی وزیر اعلیٰ کو استعفی دینے کا مشورہ دیا تھا۔ مسٹر باسون گوڈا ہمیشہ سے یدیورپا کے بیٹے اور پارٹی کے ریاستی نائب صدر بی وائی وجیندر کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔‘‘

Recommended