Urdu News

یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لیے کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لیے کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لیے کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

ڈوڈہ,20 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

محکمہ یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم میں لڑکیوں کے لیے ٹینس بال کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا گیا۔زونل سطح پر منعقد ہونے والے اس ٹورنمنٹ کے حوالے سے ضلع ا سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں انڈر.14،17 اور انڈر 19 لڑکیوں کے لئے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں باسکٹ بال،اور اب کرکٹ جو دو روز تک چلے گا۔ڈوڈہ کے دس تعلیمی زون کی پچیس ٹیمیں ٹورنمنٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ پہلے اسکول لیول کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔جہاں سے کچھ ٹیمیں زونل سطح کے لئے کھیلنے کے لیے آگے پہنچی ہیں۔اس ٹورنمنٹ سے نکلنے والی ٹیمیں انڈر ڈسٹرکٹ کھیلنے کے لیے ضلع کی نمائندگی کریں گے۔

لڑکیوں کے لئے ضلع میں پہلی بار کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے زون کی نمائندگی کے لئے پْرجوش ہیں۔اور پوری محنت لگن کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگر چہ اْن کی تعلیم متاثر ہوئی ہے تاہم کھیل کود کی سرگرمیوں کی بحالی سے وہ ذہنی طور تندرست ہو رہی ہیں۔لڑکیوں نے کھیل کود کی سرگرمیوں میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اور امید ظاہر کی وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر علاقہ کا نام روشن کریں گے۔

Recommended