اسرائیلی وزیراعظم، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ نے کورونا ویکسین کی خوراک لی

لندن،10 جنوری(انڈیا نیرٹیو)

ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ ڈیوک آف ایڈنبرگ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کرایا ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کے روز شاہی محل بکنگھم پیلس نے دی۔

شاہی محل کے ترجمان نے بتایا ’’ملکہ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کو آج کووڈ 19 کی ویکسین دی گئی‘‘ برطانوی شاہی جوڑے نے ونڈسر پیلیس میں کورونا کے ٹیکے لگوائے، جہاں دونوں ملک گیر لاک ڈاؤن میں وقت گزار رہے ہیں۔

ملکہ الزبتھ (94) اور شہزادہ فلپ (99) 80 سال سے زائد عمر کے اعلیٰ ترجیحی رسک گروپ میں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک برطانیہ میں 15 لاکھ افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے امریکہ کی ادویہ ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایوٹیک کے کورونا وائرس سے بچنے والی ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے۔

نیتن یاھو نے ہفتے کو قومی ٹیلی ویژن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ ویکسین کی دوسری خوراک لینے سے

پہلے انہوں نے کہا کہ مارچ تک ملک کے تمام شہریوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

آئی 24 نیوز چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ میں اپنے خطاب میں کہا ’’میں نے ملک میں ویکسین کی سپلائی کے لیے ’فائزر‘ سے سمجھوتہ کیا ہے جو ہمیں مارچ کے وسط تک ہم تمام اسرائیلی شہریوں کو قطرے پلانے کی اجازت دیں گے۔ ہم اپنی پوری معیشت کو کھول سکتے ہیں اور دوبارہ معمول کی زندگی میں واپس آسکتے ہیں۔