امریکی صدارتی انتخاب ، جوبائیڈن جیت کے قریب

بائیڈن نے عوام کے لیے اہم ترین پیغام جاری کیا

واشنگٹن ( انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدارتی انتخاب کا نتیجہ بہت جلد متوقع ہے۔ جوبائیڈن کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹا دیا ہے اور اس موقع پر جوبائیڈن نے ایک تقریب میں اہم ترین بیان دیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم الیکشن جیت رہے ہیں،نتائج کاا نتظار ہے ، امریکی تاریخ میں پہلی بار74 ملین ووٹ حاصل کیے،ہمیں عوام نے زبردست مینڈیٹ دیاہے،ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں،امریکامیں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے،کورونا سے لاکھوں امریکی جان سے گئے،کروناوائرس سے 2کروڑ لوگ بےروزگارہوئے،ہم کورونا وبا پر قابوپانے کی پوری کوشش کریں گے۔ہمارے سامنے کرونا وبا کے ساتھ بیروزگاری بھی اہم مسئلہ ہے۔ ملک کی معاشی استحکام بھی بہت ضروری ہے۔

بائیڈن کا کہناتھا کہ ہم ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،ہماری سیاست کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے،امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کے لیے ووٹ دیاہے،انتشاراوراختلافات میں الجھ کروقت ضائع نہیں کرناچاہیے،ہمارا معاشی منصوبہ کروناکے بعدنقصان پرقابوپانے کے لیے ہوگا،ہم صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے،ہم جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹس درکارہیں اور اس دوڑ میں جوبائیڈن 253الیکٹورل ووٹس کے ساتھ جیت کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں جب کہ ٹرمپ 213 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پینسلوینا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے لیکن وہاں بھی جوبائیڈن ہی آگے دکھائی دے رہے ہیں ، جوبائیڈن کو 28 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے ، اگر جوبائیڈن پینسلوینا میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں 20 الیکٹورل ووٹس مل جائیں گے جس کے بعد ان کی صدر بننے کی راہ ہموا ر ہو جائے گی ۔جوبائیڈن کی متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے ان کے گھر پر سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جب کہ ایئر ڈیفنس سٹم بھی لگا دیا گیاہے ۔

دوسری طرف ٹرمپ ضدی بنا بیٹھا ہے کہ انتخابات میں میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ غیر ضروری پروپگنڈہ کی وجہ سے امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی براہِ راست نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ ٹیوٹر نے بھی مسٹر ٹرمپ کے ٹویٹ کے ساتھ ایک نیلے رنگ میں یہ لکھ دیا ہے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ تازہ ترین ووٹوں کی گنتی کا ایک لنک بھی دے دیا ہے جس سے تازہ ترین معلومات ملتی رہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ جس دن سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ہے اسی دن سے ٹرمپ ہر لمحہ لوگوں کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔