مصر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن فوجی ہلاک

قاہرہ،13نومبر(انڈیا نیرٹیو)

مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، جس میں امریکہ، فرانس اور جمہوریہ چیک کے سات امن فوجی ہلاک ہوگئے۔ ملٹی نیشنل فورس اینڈ آبزرور (ایم ایف او) نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

ایم ایف او نے ایک بیان میں کہا ”باقاعدگی کی ٹریننگ کے دوران 12 نومبر کو ہوئے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہمارے سات امن فوجیوں کی موت سے ہم کافی غمزدہ ہیں“۔ ان فوجیوں کا تعلق تین ممالک سے تھا۔ ہلاک ہونے والے امن فوجیوں میں سے پانچ کا تعلق امریکہ سے تھا، ایک فرانس سے اور ایک جمہوریہ چیک سے تھا“۔

مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی نے مصر میں گہرام مچا دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سات امن فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس ہیلی کاپٹر میں امریکہ، فرانس اور جمہوریہ چیک کے افواج ایک فوجی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر سے جارہے تھے۔ مصر کے جزیرہ نماسینائی میں اس حادثہ سے مصری افواج اور اعلیٰ عہدار پریشا ن ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ اس تعلق سے اب تک کوئی سرکاری یا عہدار رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ خبر طے ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے۔