بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں کالج میں جاری پلاٹینم جوبلی تقریب کے ایک حصے کے طور پر مشہور ڈبرو گڑھ ہنومان بکس سورجمل کنوئی کالج کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے علمی، کھیل اور ثقافتی موضوعات سمیت مختلف موضوعات پر طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی طالب علمی کی زندگی کی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ ڈی ایچ ایس کنوئی کالج
کنوئی کالج کے مضبوط آدمی
طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب سونووال نے کالج کے کھیل کے میدان کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نئے جمنازیم کی تعمیر کے لیے با معنی تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنے طالب علمی کے زمانے میں ’کنوئی کالج کے مضبوط آدمی‘ کے طور پر معروف وزیر موصوف نے بہترین نتائج کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں اہداف حاصل کرتے ہوئے جسمانی تندرستی اور اچھی صحت کے کردار پر زور دیا۔ جناب سونووال نے یہ بھی کہا کہ کس طرح مادر علمی میں گزارے گئے ان کے دنوں نے ہمیشہ ان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جیسا کہ یہ ان تمام شاندار سالوں کے دوران اس خطے کے طلبا کی زندگیوں کو تشکیل دیتا رہا ہے۔
اپنی صلاحیتوں کو خود مختار بنانے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا. ”آج ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں سخت مقابلے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو ہر ممکن طریقے سے اپ گریڈ کرنا چاہیے. تاکہ ہمارے طلبا ملک اور دنیا کے دیگر حصوں کے طلبا کے برابر مقام حاصل کر سکیں۔ جیسا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں آتم نربھر بھارت بننے کی سمت میں کام کر رہے ہیں. ہمیں امرت کال کے دوران اپنی صلاحیتوں کو خود مختار بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ اس ادارے کی شاندار تاریخ کی تعمیر کرتے ہوئے. ہمیں آنے والے سالوں میں اس کے قد کو برقرار رکھنے. اور بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔
فطرت کے ساتھ اس دوستی
صحت مند زندگی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب سونووال نے مزید کہا، ”فطرت خدا کا عکس ہے۔ ہمیں فطرت کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے. اور فطرت کو قبول کرنے والے طرز زندگی کو اپنانا چاہیے۔ اگر ہم فطرت سے محبت کرتے ہیں. تو یہ بھی ہمیں واپس پیار دے گا۔ خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے. ہم آیوروید کے اپنے بھرپور ورثے کا سہارا لے سکتے ہیں. جس نے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح فطرت کے ساتھ اس دوستی نے صدیوں سے انسانی زندگیوں کو تقویت بخشنے میں مدد کی ہے۔ جب کہ پورا ہندوستان 23 اکتوبر کو آیوروید ڈے منا رہا ہے. میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ’ہر دن ہر گھر آیوروید. مہم میں شامل ہوں اور روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ یوگا. ڈی ایچ ایس کالج