ہندستان اورچین کے مابین آٹھویں دورکی 10گھنٹہ تک چلنے والی میراتھن میٹنگ بھی بے نتیجہ

نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جمعہ کو ہندوستان اور چین کے مابین آٹھویں دور کے 10گھنٹہ چلنے والے فوجی مذاکرات کاکوئی کامیاب نتیجہ برآمدنہیں ہوا۔ تاہم ، مذاکرات کے چھٹے اور ساتویں دور کے بعد ، جمود کی صورت حال اور ایل اے سی پر فوجی نقل و حرکت پر مثبت پیش رفت کی امیدظاہرکی جارہی تھی۔ لہذا ، تعطل کو کم کرنے کے لیے اس مکالمے میں بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن اس کے برعکس ، مذاکرات میں ایل اے سی پر تناؤ کو کم کرنے یاافواج کی واپسی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان کسی ٹھوس روڈ میپ پر اتفاق نہیں کیا گیا۔

ہندستان اور چین کے مابین جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب آٹھویں راﺅنڈکی فوجی بات چیت کے لیے ہندستان کی سرزمین چوشول میں فوج کی 14 ویں کور کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن کی قیادت میں چین کے فوجی وفد کے ساتھ شام قریب 7 بجے تک میٹنگ جاری رہی۔ تقریبا 10 گھنٹے تک جاری رہی میراتھن میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان کسی روڈ میپ پراتفاق نہیں ہوسکا۔

میراتھن میٹنگ میں کسی ٹھوس روڈ میپ پر اتفاق نہیں ہونے کے بعد ، اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ فوجی سطح پر منجمد اس برف کو پگھلانے کے لیے سفارتی اور خصوصی نمائندے کی سطح پر نئی بات چیت شروع ہوگی۔