تہذیب و ثقافت

کس کے نام پر ہے دلی کا مشہور کناٹ پلیس

مشہور کناٹ پلیس

کس کے نام پر ہے دلی کا مشہور کناٹ پلیس
کناٹ پلیس کا نام کس شخص کے نام پر رکھا گیا؟ یہ سوال بار بار پوچھا جاتا ہے۔دراصل پرنس آرتھر ڈیوک آف کناٹ کا بادشاہ جارج پنجم سے قریبی رشتہ تھا۔ اگر انگریزی رشتے کے حساب سے سمجھایا جائے تو وہ بادشاہ جارج پنجم کے انکل تھے۔ بادشاہ جارج پنجم نے تیسرے دہلی دربار میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بھارت کی نئی سلطنت ہوگی۔ انہیں کی ایک آدم قد مورتی انڈیا گیٹ کی چھتری پر لگی تھی۔اس کی جگہ پر اب وہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آدم قد مورت قائم ہو چکی ہے۔ بحر حال، دربار کورونیشن پارک میں 11 دسمبر1911 کو منعقد ہوا تھا۔10  فروری1921کو جب انڈیا گیٹ کا افتتاح ہوا تب پرنس آرتھر، ڈیوک آف کناٹ موجود تھے۔انہوں نے اپنے اس سفر کے دوران 12 فروری1921 کو پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔

کوئن وکٹوریا اور پرنس البرٹ کی ساتویں اولاد

پرنس آرتھر، ڈیوک آف کناٹ(1 مئی1850 – 16 جنوری(1942 کوئن وکٹوریا اور پرنس البرٹ کی ساتویں اولاد اور تیسرے بیٹے تھے۔وہ کناڈا کے گورنر جنرل بھی رہے۔کناڈا کے گورنر جنرل کے عہدے پر انہوں نے 1916 تک کام کیا۔شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے اور ایک وائسرائے ہونے کی وجہ سے لگاتار اہم عہدوں پر رہے۔ وہ فوج میں بھی رہے اور آخر میں فیلڈ مارشل کے عہدے تک پہنچے۔ دہلی کے سب سے خاص بازار اور بزنیس سینٹر کا نام انھیں پرنس آرتھر، ڈیوک آف کناٹ اور اسٹریتھرن کے نام پر ہے۔ان کے بارے میں دہلی تفصیل سے بھلے  ہی نہ جانے لیکن ان کا نام تو لیتی ہی ہے۔

وویک شکلا اور دلی کا رشتہ

وویک شکلا ملک کے جانے مانے صحافی اور اخبار نویس ہیں۔ وہ دلی کے بارے میں حیرت انگیز جانکاری رکھتے ہیں۔ انھیں دلی کا انسائکلو پیڈیا کہا جاتا ہے۔ وہ دلی اور دلی کی تہذیب پر لکھتے رہتے ہیں۔ وہ انگریزی اور ہندی کے کئی اہم اخبارات سے وابستہ رہے ہیں۔دلی کی اہم شخصیات پر ان کی تحریریں پڑھنے کے قابل ہوتی ہیں۔ کناٹ پلیس پر ان کی ایک اہم کتاب آئی ہے۔ جس کتاب کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس کتاب کو ہم اردو داں طبقے تک پہنچانا چاہتے تھے۔ ڈاکٹر قدسیہ نصیر ایک ممتاز مترجم ہیں۔ وہ دلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وویک شکلا کی کتاب کا اردو ترجمہ کر رہی ہیں۔ اسی کتاب سے ایک اقتباس یہاں پیش ہے۔
کتاب کے مصنف مشہور و معروف اخبار نویس وویک شکلا ہیں۔ اردو ترجمہ ڈاکٹر قدسیہ نصیر نے کیا ہے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago