تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی: بزم تحفظ اردو کی جانب سے طرحی نشست احمد ایجوکیشنل ہال میں منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ شب بزم تحفظ اردو کی جانب سے طرحی نشست کا انعقاد احمد ایجوکیشنل ہال میں کیا گیا۔جس کی صدارت ماسٹر عرفان بارہ بنکوی نے کی  نظامت کے فرائض احمد سعید حرف نے انجام دیے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے حاجی اعجاز انصاری، پپو ملک نے شرکت کی حافظ سلمان بلالی کی نعت پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔

نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

بس انہیں دیکھنےکی حسرت ہے

جو کسی کا برا نہیں کرتے

عرفان بارہ بنکوی

اب مزاج ہو گیا فقیروں سا

 اپنی خاطر دعا نہیں کرتے

احمد سعید حرف

داعیانہ مزاج والے لوگ

 فرقہ بندی کیا نہیں کرتے

 مطیع اللہ حسینی

راہ حق ہم بھی اختیار کریں

 آپ ایسی دعا نہیں کرتے

حسن نعیم

میں کدہ ہے یہ میکشوں کے لیے

 رخ ادھر پارسا نہیں کرتے

حسان ساحر

یوں ہی تارے ملا نہیں کرتے

 آپ کیوں حوصلہ نہیں کرتے

 شاداب انور

سچ جو کہتے ہیں آج کل انکے

شانوں پہ سر بچا نہیں کرتے

حافظ سلمان بلالی

ہر قدم وہ گناہ کرتے ہیں

 روح جو پارسا نہیں کرتے

جاوید یوسف

 مختصر وقت کے لیے آئیں

 ایسے مہماں کھلا نہیں کرتے

سلمان فتح پوری

ان کے علاوہ نشست میں موجود لوگوں میں علی اشہد انصاری،انظر انصاری،جاوید ٹھیکیدار کے علاوہ کافی لوگ موجود رہے۔آخر میں احمد سعید حرف نے تمام  شعرا و سامعین کا کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوۓ کہا کہ بزم کی اگلی طرحی نشست  5 ستمبر بروز منگل احمد ایجوکیشنل ہال میں ہوگی۔

 مصرع طرح

چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے

قافیہ:  دوستی ،رہبری،تیرگی

ردیف:  کے لیے

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago