مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام “سلسلہ” کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد 25 اگست، 2022 کو شام 7 بجے دھار میں ضلع کوآرڈینیٹر انیتا نکاتی کے تعاون سے کیا جائے گا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے “سلسلہ” کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے کا چوتھا پروگرام دھار میں منعقد ہورہا ہے جس میں دھار ضلع ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔
دھارضلع کی کوآرڈینیٹر انیتا مکاتی نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری نشست میں جو شعرا اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں نثار احمد دھار، ولّبھ وجےورگیہ دھار،معین جعفری امجھیرا، قمر ساقی دھار، نظر دھاروی دھار، مشتاق راہی نالچھہ اور اسرار دھاروی مناور وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
ادبی نشست کی نظامت کے فرائض انیتا مکاتی انجام دیں گی۔ڈاکٹر نصرت مہدی نے دھار کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔