تہذیب و ثقافت

اردو اکادمی،دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول

پانچویں دن ڈراما’’اکیلی ‘‘ پیش کیا گیا

نئی دہلی
محکمۂ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر، صفدر ہاشمی مارگ ،منڈی ہاؤس، نئی دہلی میں 32واں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹیول جاری ہے۔

حسب روایت آج بھی ناظرین کی بڑی تعداد پہنچی اور ڈرامے کو پسند کیا۔ڈراما فیسٹیول کے پانچویں دن محترمہ لکشمی راوت کی ہدایت میں پرگیہ آرٹس تھیٹر گروپ نے سعادت حسن منٹو کا تحریر کردہ ڈراما ’’ اکیلی ‘‘ پیش کیا۔
’’ اکیلی ‘‘ بنیادی طور پر ریڈیائی ڈراما ہے جسے پرگیہ آرٹس تھیٹر گروپ نے اسٹیج پر پیش کیا۔ اس میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو کسی لڑکے پر بھروسہ کرکے گھر چھوڑدیتی ہے، مگر وہ اسے چھوڑ دیتا ہے پھر دوسرا ملتا ہے، وہ اس کے لیے زندگی چھوڑنے کو تیار ہو جاتی ہے مگر سماج کی وجہ سے وہ بھی اسے چھوڑ دیتا ہے اس کے بعد اسے ایک ایسا لڑکا ملتا ہے جس کے ذہن میں اس کے لیے پیار ہوتا ہے مگر خاندان کی وجہ سے وہ بھی چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے ،اس وجہ سے وہ لڑکی اکیلی رہ جاتی ہے۔
ڈراما ’’ اکیلی ‘‘ میں مرکزی کردار سونالی مشرانے ادا کیا ۔اس کے علاوہ انمول بھٹ، شبھم چودھری، میناکشی پوکھریال، منٹو شرما اور رینا رتونی وغیرہ نے بہت خوبصورت انداز میں ادا کاری کے جوہر دکھائے ،جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا اور خوب سراہا۔

ڈرامے کا ایک منظر

پردے کے پیچھے سے جن لوگوں نے ڈرامے کی پیش کش میں تعاون کیا ان میں راجو راجے سنگھ، نریش کمار،سلیم خان اور اشرف علی وغیرہ شامل تھے۔
ہدایت کار لکشمی راوت نے اس ڈرامے کو اسٹیج کرنے کا موقع دینے کے لیے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کیا اور ڈرامے کیتعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منٹو نے ہمیشہ سماج کے اس طبقہ کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی جسے سماج نے ہمیشہ حاشیہ پر رکھا یا اسے لائق اعتنا نہیں سمجھا۔

منٹو نے عورتوں کے لیے خوب لکھا ہے اور ان چیزوں کو لکھا ہے جو سماج کی اصل سچائی ہے ۔ڈراما شروع ہونے سے قبل ریشماں فاروقی نے ناظرین، ہدایت کار اور ڈرامے کے اداکاروں کا استقبال اور خیر مقدم کیا اور کہا کہ اردو اکادمی بہت خوبصورتی سے ڈرامافیسٹول  منعقدکرتی ہے ۔

ڈرامے کا ایک منظر

ڈرامے کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکائونٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈراما ’’اکیلی‘‘کی ہدایت کار لکشمی راوت کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ناظرین میں پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹر جاوید حسن،ڈاکٹر عادل حیات،ڈاکٹر فرمان چودھری,، خصال مہدی،عرفان راہی اور حسیب وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago