Urdu News

اردو اکادمی،دہلی کے زیر اہتمام ۳۲ویں اردو ڈراما فیسٹول کا آغاز آج سے

اردو اکادمی،دہلی کے زیر اہتمام ۳۲ویں اردو ڈراما فیسٹول کا آغاز آج سے

نئی دہلی

اردواکادمی ،دہلی کے زیراہتمام 32ویں سالانہ اردو ڈرامافیسٹول  یکم مارچ تا 6؍مارچ 2023 روزانہ شام ساڑھے چھ بجے سری رام سینٹر،منڈی ہاؤس،نئی دہلی میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں مختلف ہدایت کاروں کے چھ ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ یکم مارچ کوکرشن چندر کے ناول پر مبنی، اوما جھنجھن والا کا تحریر کردہ مشتاق کاک کی ہدایت میں ڈراما ’’لمحوں کی ملاقات‘‘، 2؍مارچ کو بلقیس ظفیر الحسن تحریرکردہ جاوید سمیر کی ہدایت میں ڈراما ’’بدذات‘‘، 3؍مارچ کو بیگم قدسیہ زیدی کا تحریر کردہ اشرف علی کی ہدایت میں ڈراما ’’آذر کا خواب‘‘، 4؍مارچ کوارشاد خان سکندر کا تحریرکردہ سنیل راوت کی ہدایت میں ڈراما ’’جون ایلیا کا جِن‘‘، 5؍مارچ کو سعادت حسن منٹو کا تحریرکردہ لکشمی راوت کی ہدایت میں ڈراما ’’اکیلی‘‘ اور 6؍مارچ کومحمد علیم کا تحریرکردہ پرینکا شرما کی ہدایت میں ڈراما ’’رابعہ‘‘ پیش کیا جائے گا۔

Recommended