تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی میں سانجھی وراثت کے ذریعہ ساتویں آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 گزشتہ شب ضلع کے تحت شہر کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں، سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر و سابق ریاستی جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کے بڑے بھائی، سابق ضلع پنچایت صدر آنجہانی اشوک کمار سنگھ کی یاد میں سانجھی وراثت کے ذریعہ ساتویں آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا افتتاح مہمان خصوصی اروند کمار سنگھ گوپ نے کیا، جس کی صدارت سینئر آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم، مہمان خصوصی سینئر صحافی محمد ندیم،سماجی کارکن سہارا پریوار کی ببیتا چوہان فرحان واسطی نے شمع کو روشن کیا۔سانجھی وراثت کی صدر اپرنا مشرا، کنوینر پرویز احمد اور ان کی ٹیم نے تمام مہمانوں کو گلدستے اور مومنٹوز پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔

     اس موقع پر سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ سانجھی وراثت کے پرویز احمد صاحب، اپرنا مشرا، آفاق علی، سید محمد حارث اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک دیتا ہوں،جنہوں نے اتنی شاندار محفل سجائی ہے۔

آج یہ مشاعرہ  ہمارے بڑے بھائی سابق ضلع پنچایت صدر آنجہانی اشوک کمار سنگھ کی یاد میں کیا جا رہا ہے، وہ آج  ہمارے پیچ نہیں ہیں،لیکن میں آج جو کچھ بھی ہوں، اس میں بڑے بھائی کا بہت بڑا حصہ ہے، ان کی یادوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔  میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    اس مشاعرہ و کوی سمیلن کی  شاندار  نظامت ابرار ثاقب نے کی۔ اور مشاعرہ کی زینت بنے ڈاکٹر کمار وشواس، اعظم شاکری،ممتاز نسیم، فراج مہاراشٹری، میشم گوپال پوری، عثمان مینائی، پریانشو گجیندر جنہوں نے اپنے شاندار گیت و غزل کے ذریعہ سامعین کا دل جیت لیا۔

    کورونا دور کے بعد، سانجھی وراثت کے زیر اہتمام یہ پہلا آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن تھا،جو اپنی بلندیوں پر پہنچا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago