مکہ،14مارچ(انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے عمرہ امور عبدالرحمن شمس نے رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے “نسک” پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بیرون ملک سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر اب تک آٹھ لاکھ فرزندان توحید کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری نے ’الاخباریہ‘کو اپنے بیان میں کہا کہ “رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد اب تک تقریباً 800,000 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے سال 1444ھ کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے عمرہ کی رجسٹریشن “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں، مسلمان تارکین اور مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کی ہے۔
عمرہ کرنے والے رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین ’نسک’ ایپ‘ کو “ایپل اسٹور” یا “گوگل پلے” اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن “توکلنا”ایپ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…