Urdu News

لکھنؤ میں پانچ روزہ اودھ فیسٹیول کا انعقادکیا جائےگا

اودھ فیسٹیول کی تصویری جھلک

 اترپردیش محکمہ سیاحت، ثقافت اور یوپی سنگیت ناٹک اکادمی کے ذریعہ لکھنو میں پانچ روزہ ‘اودھ مہوتسو’ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 18 سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ہمانشو باجپئی قصہ گوئی کے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب پنڈت جے کشن مہاراج اور عظیم استاد پدم وبھوشن پنڈت برجو مہاراج کے پوتے تربھون کتھک پیش کریں گے۔

 یہ ثقافتی پروگرام ہفتہ 18 سے بدھ 22 مارچ تک اترپردیش سنگیت ناٹک اکادمی کے وسیع احاطے میں منعقد کیا جائے گا۔ موسیقی کے ساتھ ساتھ اودھی کھانے، پتنگ بازی اور شطرنج کا بھی دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

اطلاعت کے مطابق 18 مارچ بروز ہفتہ مقامی کتھک ڈانسر نیہا سنگھ اور کانتیکا مشرا اکیڈمی کے احاطے میں رقص پش کریں گی۔ کانپور کی ڈاکٹر مینکا مشرا اور مقامی کشور چترویدی گائن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے بعد جے پور سے پدم شری استاد احمد حسین، محمد حسین غزل  کا پروگرام پیش کریں گے۔

پروگرام  کے آخری دن  22 مارچ بروز بدھ  وارانسی کے رودرا شنکر مشرا کی کتھک  ہوگا۔ اس کے بعد پریاگ راج کے وویک وشال کبیروانی، بہرائچ کے باورے صوفی بینڈ اور چندی گڑھ کے علی برادران کی صوفی گائیکی ہوگی۔ شام اور تقریب کا آخری پرفارمنس للت پور کا رائی لوک رقص ہوگا۔

Recommended