تہذیب و ثقافت

جنگی شہیدؒ فاؤنڈیشن کی جانب سے طارق انصاری مرحوم کی یاد میں ایک عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ رات میلہ رائے گنج میں صوفی بزرگ حضرت جنگی شہید رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ایک عظیم الشان آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام ممبر اسمبلی حاجی فرید محفوظ قدوائی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔جب کہ نظامت کے فرائض ہلال بدایونی نے انجام دیئے۔

اس مشاعرے میں مہمانِ خصوصی کے طور پراروند کمار گوپ ( سابق کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری) شریک ہوئے ان کے ہمراہ ضلع کے کئی اور بھی قدآور سیاسی لیڈران بھی مشاعرے میں شامل ہوئے اس موقع پر معروف شاعر اور بارہ بنکی سے نکلنے والے ہفت روزہ “صدائے بسمل” کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی کو ان کی ادبی اور صحافتی خدمات پر ایک توصیفی سند پیش کی گئی اور اعزاز سے نوازا گیا۔

مشاعرے میں شریک ہوئے شعرائے کرام جس میں افضل منگوری، ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، حامد بھساولی، عثمان مینائی بارہ بنکوی، ذکی طارق بارہ بنکوی، تنویر اختر، وکاس بوکھل، علی بارہ بنکوی، آفتاب جامی، فاروق عادل لکھنوی، سلیم تابش لکھنوی، سحر ایوبی، راشد کمال بارہ بنکوی، رخسار بلرام پوری، عبید عزمی، مقصود پیامی، راشد میلہ رائے گنجوی، گلِ صبا فتح پوری اور نندنی اعظمی وغیرہ نے اپنا اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے سامعین کو داد و تحسین دینے پر مجبور کیا۔ جو بہت ہی کامیابی کے ساتھ صبح 4 بجے تک چل کر اختتام پذیر ہوا۔

 آخر میں مشاعرہ کنوینر احفاظ حسین “شبلی” ( سابق پردھان ) نائب کنوینر مقصود پیامی نے مشاعرہ میں شریک ہونے والےسبھی لیڈران، شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سال تک کے لئے مشاعرے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago