Urdu News

ساہتیہ اکادمی نے بڑی تعداد میں ہندوستانی ادبی شاہکاروں کو غیر ملکی زبانوں میں فروغ دیا ہے

سیاحت اور ترقی کے وزیرجناب جی کشن ریڈی


بھارتی حکومت نے ساہتیہ اکادمی (وزارت ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارہ) کے ذریعے غیر ملکی زبانوں میں ہندوستانی ادب کے ترجمے کو فروغ دینےنیزاس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مسلسل مختلف اقدامات کیے ہیں۔ برسوں سے ، اکادمی نے کئی ہندوستانی کلاسیکی اور مشہور ہندوستانی کاموں کو غیر ملکی زبانوں میں فروغ دیا ہے جیسے کہ رامائن کے ایودھیا کینٹو، جیسا کہ کمبن نے تمل سے انگریزی میں، چیمین نے ملیالم سے انگریزی اور کئی مشرقی یورپی زبانوں میں، تلسی داس کی کاویتاولی انگریزی میں، پریم چند کی گئودان کو انگریزی میں ، گرامیکاباپو کو ایس این پینڈسے کے ذریعہ  انگریزی میں، پاتھرپنچالی کو ببھوتی بھوشن بندیوپادھیائے کی فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیاگیاہے ۔

اکادمی نے 10 مختلف ہندوستانی زبانوں کی درج ذیل 10 کتابوں کے چینی، روسی اور انگریزی زبانوں  میں ترجمے شائع کیے ہیں۔

1-سرجمکھر سووپن  از سید عبدالمالک (آسامی)

2-آروگیہ نکیتن از تارا شنکر بندیوپادھیائے (بنگالی)

3-ویوشال از جھاور چند میگھانی (گجراتی)

4-کاوے اور کالا پانی از نرمل ورما (ہندی)

5-پروا  از ایس ایل بھیرپا (کنڑ)

6-منوج داسانکا کتھا اوکاہنی از منوج داس (اوڈیا)

7-گوردیال سنگھ (پنجابی) کی مڑھی دا دیوا

8-ڈی جے کانتھن (تمل) کے ذریعہ سیلا نیرنگلیل سیلا منیدرگل

9-اِلّو از آر وشواناتھ ساستری (تیلگو)

10-ایک چادر میلی سی از راجندر سنگھ بیدی (اردو)

مذکورہ بالا ترجمے اور اشاعتوں کے علاوہ، اکادمی نے غیر ملکی زبانوں میں متعدد عنوانات شائع/ترجمے کیے ہیں۔ بیرون ملک بھارتی ادب کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کی گئی  ہندوستانی شاہکاروں کی اشاعتیں  درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

موضوع

جس زبان میں ترجمہ کیاگیا


ہربرٹ   مترجم نبرون بھٹاچاریہ

جرمنی


ٹرین ٹوپاکستان مترجم خشونت سنگھ

سوویڈشی


قاتل ارومان مترجم امبائی

فرانسیسی


بھرتلادانتیہ شاسترمترجم کپلا واسیان

روسی


انڈین شارٹ اسٹوریز مترجم ای وی راماکرشنن

روسی


کبیتا

سلوواکیہ


دی دوئل آف دی ہارٹ

انگریزی


بھومی مترجم اللہ راجیا  ازتیلگو

ہسپانوی


جھوٹن مترجم والمیکی ازہندی

ہسپانوی


ہجرچراشرمامترجم مہاشیویتا دیوی از بنگال

ہسپانوی


آئی  ٹیک دس وومن مترجم  راجیندرسنگھ بیدی از اردو/انگریزی

ہسپانوی


شارٹ اسٹوریز آف سریش جوشی از گجراتی /انگریزی

ہسپانوی


وادی واسل مترجم سی ایس چلپا ازتمل

ہسپانوی


سورج مکھر سوپنا مترجم  سیدعبدالمالک

ہسپانوی


18پیرالل مترجم اشوکا مترن از تمل

ہسپانوی


75پویمس آف پاش

ہسپانوی


دی آئی آف گوڈ

ہسپانوی


اسپائیڈران دی ویب مترجم ڈی آربیندرے از کنّڑ

ہسپانوی



شمال مشرقی خطے کی ثقافت  ، سیاحت اور ترقی کے وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی ہے ۔

Recommended