Urdu News

پیر بٹاون نئی بستی کے  مدرسہ اسلامیہ میں شعری نشست منعقد

پیر بٹاون نئی بستی کے  مدرسہ اسلامیہ میں شعری نشست منعقد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

 شہر کے محلہ پیر بٹاون نئ بستی میں واقع مدرسہ اسلامیہ میں قاری مقبول کے زیرِ اہتمام شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نشست کی صدارت ماسٹر محمد زبیر صاحب نے کی۔ نظامت کے فرائض ماسٹر عرفان بارہ  بنکوی نے ادا کیے۔ مہمان خصوصی کے طور پر احمد عمران شریک رہے۔قاری مقبول احمد کی نعت پاک سے نشست کا آغاز کیا گیا۔ بعد ازاں  شعرا کرام  نے اپنے کلام پیش کیے۔پسند کیے جانے والے اشعار نذرِ قارئین ہیں۔

ہم تو آئے تھے بھلا نے تجھے میخانے میں

 ترا چہرہ نظر آنے لگا میخانے میں

وقاربارہ بنکوی

آدمی آتا ہے رہتا ہے چلا جاتا ہے

 سب کی خاطر ہے فقط ایک سرائے دنیا

 عثمان مینائی

اوروں کی وہ نظر میں ہے اچھا اگر تو ہو

 لیکن مری نظر میں کبھی معتبر تو ہو

ماسٹر عرفان بارہ بنکوی

چاند ستارے اپنے گھر لے آتا ہوں

 بچوں کا جب دل بہلا نہ ہوتا ہے

  ڈاکٹر ریحان علوی

ایسے ایسے بھی مناظر دیکھنے میں آئیں گے

چھوڑ دیں پلکیں جھپکنا  دل دھڑکنا چھوڑ دے

نفیس احمد پوری

کیا کروں دشمنوں سے ہاتھ ملاتا ہوں اگر

مجھ سے ناراض مرے یار ہوئے جاتے ہیں

ارشاد بارہ بنکوی

چاۓ جب بھی پی مجھے کچھ لطف تو آیا ضرور

پر تمہارے ساتھ کی وہ بات ہی کچھ اور ہے

آدرش بارہ بنکوی 

قصہ درد دل سنائے گئے

 ہم بھی روئے انہیں رولائے گئے

کیفی رودولوی

آئے گی نیند کیسے اسے اطمینان کی

 دل میں لیے جو فکر ہے سارے جہان کی

نفیس بارہ بنکوی

ہجر کی راتیں نہیں کاٹے کٹیں

آپ مجھ کو یاد تب آئے بہت

ڈاکٹر فرقان بارہ بنکوی 

تیور تمہارے دیکھ کے احساس ہوگیا

غصہ ترا قمیض کے کالر سے کم نہیں

 کیف بڑیلوی

مضمون بدل دیں گے تحریر بدل دیں گے

 ہم گردشِ دوراں کی تصویر بدل دیں گے

 شاد بڑیلوی

جو تمہارا پتہ نہ پاتے ہم

جانے کتنے خدا بناتے ہم

 زاہدبارہ بنکوی

ان کے علاوہ استاد شاعر جابر ایڈووکیٹ،ارشاد بارہ بنکوی،آدرش بارہ بنکوی،ڈاکٹر فدا حسین،شمیم بارہ بنکوی اور حبیب الرحمن بارہ بنکوی نے بھی نے کلام پیش کیے۔

اس موقع پر عبدالحسیب، قمر اسلم، محمد جاوید، غفران انصاری، طیب انصاری، امام علی، صداقت حسین وغیرہ سامعین کے طور پر موجود رہے۔کامیاب نشست کے لئے موجود لوگوں نے قاری مقبول احمد کو مبارکباد پیش کی۔نشست کے اختتام پر کنوینئر ڈاکٹر ریحان علوی نے سبھی شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Recommended