Urdu News

جنوبی ضلع پلوامہ کا اکھو گاوں،ملک کا واحد پنسل ولیج

جنوبی ضلع پلوامہ کا اکھو گاوں،ملک کا واحد پنسل ولیج

سری نگر، 6؍ اکتوبر(زبیرقریشی)

 جموں و کشمیرکا ضلع پلوامہ ملک کا پنسل ضلع بتایا جاتا ہے کیوں کہ اس ضلع سے 70 فصد سلیٹ تیار کی جاتی ہیں اور پینسل بنانے والی کمپنیوں کو بھیجی جاتی ہیں۔ ضلع میں پینسل بنانے کے لیے سلیٹ تیار کرنے کے لئے کئی یونٹ کام کر رہی ہیں۔

 بھارت میں پنسل بنانے کے لئے لکڑی چین، جرمنی جیسے دیگر ممالک سے لانی پڑتی تھی تاہم اب یہ ضرورت ضلع پلوامہ سے پوری ہوتی ہے ۔

ضلع پلوامہ کے اکھو گاوں جس سے وزیراعظم نریندر مودی نے پینسل ولیج کا خطاب بھی دیا میں کئی ایسے صنعتی مراکز موجود ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما رہے ہیں۔

تاہم ان صنعتی مراکز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے وادی کے بت روزگار نوجوان اپنا روزگار کما سکے گے اکھو گاوں یا پھر پنیسل ولیج پورے ملک کا واحد گاوں ہے جہاں سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پینسل کا خام مال تیار کیا جاتا ہے جس کو پھر ملک اور دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہیں۔

ایسے کارخانوں سے مقامی و غیر مقامی نوجوان خواتین اور مرد روزگار کمانے کے اہل بن رہے ہیں جو ملک کے علاوہ جموں کشمیر خاص کر ضلع پلوامہ کے لیے باعث مسرت بات ہے۔

پلوامہ کا مشہور پینسل ولیج جموں کشمیر کو اقتصادیت کے لحاظ سے مزید مستحکم بنانے کے غرض سے انڑسٹریز اور فیکٹریز کا عمل میں لانا ایک بہترین قدم ہے لیکن اس سیکٹر کو مزید فعال بنانے کے لئے یہاں کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Recommended