بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کی یاد میں “سرسید ڈے” منایا جاتا ہے۔اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اردو اکادمی پہلی بار فضل الرحمان پارک بارہ بنکی میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کر رہی ہے۔جس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔
اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے بتایا کہ یہ دن یادگار رہے گا کیونکہ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ہم شہر میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں جس میں ملک کے نامور شعراء شرکت کر رہے ہیں۔نصیر انصاری صاحب کی زیرِ سرپرستی مشاعرہ کی صدارت اردو اکادمی کے چئیرمین کیف الوریٰ صاحب کریں گے۔بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب مراری داس جی شرکت کریں گے۔
اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے بتایا کہ اس مشاعرہ میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعرا شرکت کر رہے ہیں۔ جس میں واصف فاروقی، چرن سنگھ بشر، رخسار بلرامپوری، جوہر کانپوری، ڈاکٹر بلونت سنگھ، رام پرساد بیخود، شاعر مرادآبادی، فیض کمار بارہ بنکوی، شعیب انور، شمیم بارہ بنکوی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
مشاعرہ کو کامیاب بنانے کے لیے راجہ قاسم اور ان کی ٹیم نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ سب مشاعرہ میں شامل ہو کر آنے والے شعرا کی حوصلہ افزائی کریں۔