Urdu News

چھ سالہ ننھی ارحمہ عقیل کو اللہ نے آج پہلا روزہ رکھنے کی سعادت بخشی

چھ سالہ ننھی روزہ دار ارحمہ عقیل

‏بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

قصبہ انوپ گنج سعادت گنج کے مدرسہ دارالامین للبنات کے ناظم مولانا عقیل ندوی کی چھ سالہ ننھی سی بیٹی ارحمہ عقیل کو اللہ نے آج پہلا روزہ رکھنے کی سعادت بخشی۔ ابھی اس بیٹی پر روزے کے احکامات فرض نہیں ہوئے ہیں۔

لیکن شوقِ عبادت اور جذبہ کی وجہ سے اپنے آپ کو روزہ رکھنے سے روک نہیں پائی۔ اور امسال اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ دن بھر والدین کی خصوصی توجہات اس کے ساتھ رہیں کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے کہیں اسے کوئی مشکل تو نہیں پیش آرہی ہے۔

 یہ اللہ کے فضل اور توفیق ہی کا نتیجہ ہے۔ آپ حضرات سے اس بیٹی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ اسے مزید روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس کو نیک صالحہ بنائے ، دین کی عالمہ بنائے ، معاشرے کو سنوارنے والی بنائے۔

Recommended