الوداع کی شرعی حیثیت اور رمضان میں ہماری کوتاہیاں

فرمان مظاہری

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بطور ''جمعۃ الوداع'' منانا نبی کریم ﷺ ، صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور فقہاء کرام سے ثابت نہیں ہے۔ حضور ﷺ رمضان المبارک کا مکمل آخری عشرہ اعتکاف اور راتوں کو جاگ کر عبادت میں گزارتے تھے۔ پورے عشرے میں عبادت کا اہتمام تو احادیث میں منقول ہے۔ لیکن رمضان کے آخری جمعہ کے لیے نئے کپڑے سلوانا۔ یا کوئی خاص عبادت کرنا اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں کوئی خاص قسم کا خطبہ احادیث سے ثابت نہیں ہے۔ رمضان المبارک کا آخری جمعہ رمضان کے دیگر جمعے کی طرح ہی ہے۔ آخری جمعہ کی کوئی الگ سے فضیلت کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔

رمضان المبارک کے شروع میں اکثر مساجد میں نمازیوں کا جم غفیر دیکھا جا رہا تھا۔ لیکن پندرہ رمضان المبارک گزرنے کر بعد سے نمازیوں کی تعداد غیر رمضان کی طرح دیکھی جا رہی ہے۔ اب اکثر مساجد میں تراویح کی نمازوں میں وہی لوگ نظر آرہے ہیں جو سال بھر پنجوقتہ نمازیں ادا کیا کرتے ہیں۔

عام مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ شروع رمضان کی تراویح میں ایک قرآن ہفتہ یا دس دنوں میں سن لیا بس رمضان المبارک کا حق ادا ہوگیا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں تراویح پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔ تراویح تو دُور کی بات ، پندرہ رمضان المبارک کے بعد سے لوگوں میں فرض نمازیں پڑھنے کا معمول بھی باقی نہیں رہا ہے۔ یہ بڑی محرومی کی بات ہے۔ حضور ﷺ کا معمول تھا کہ رمضان کے آخری دس دنوں کی عبادت میں اضافہ فرما دیا کرتے تھے۔ راتوں کو خود جاگتے تھے اور اپنے گھر والوں کو جاگنے کی تلقین کیا کرتے تھے۔

آج ہم مسلمانوں کی کمزوری یہ ہے کہ ہم سے نمازیں ہی وقت پر ادا نہیں ہو پاتیں ہیں۔ اور پھر ہم ظالموں کے خلاف اللہ سے  مدد کی امیدیں لگائے ہوئے بیٹھے ہیں۔ جب تک ہمارے اعمال اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے والے نہیں ہوجائیں گے۔ جب تک رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر تمام مسلمان عمل پیرا نہیں ہو جائیں گے۔  تب تک اللہ کی نصرت ہمارے لئے نازل نہیں ہو سکتی۔ مولانا ظفرعلی خاں نے کسی موقع پر کہا تھا :

فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو

اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

اللہ تعالیٰ سبھی مسلمانوں کو رمضانُ المبارک کی قدردانی اور اس مبارک مہینے میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے: آمین یارَبَّ العَالمین۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago