Urdu News

سرزمینِ بارہ بنکی میں سرسید احمد خان کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد

سرزمینِ بارہ بنکی میں سرسید احمد خان کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 سرسید احمد خان نے ایک پڑھے لکھے معاشرے کا تصور کیا تھا اور اس مشن کی تکمیل کے لیے اپنی پوری زندگی تعلیم کے لیے وقف کر دی تھی، ان کی قائم کردہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والی 3 عظیم شخصیات تین ممالک کے سربراہ رہ چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار معروف شاعر واصف فاروقی نے کل رات شہر کے فضل الرحمان پارک میں اردو اکادمی، اترپردیش کے زیر اہتمام سرسید ڈے کے موقع پر کل ہند مشاعرہ میں اپنے صدارتی خطاب میں ظاہر کئے۔

 مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوامی مراری داس جی نے کہا کہ حب الوطنی اور آپس میں پیار اور ہم آہنگی سے رہتے ہوئے معاشرے کو سبق پڑھایا۔ حضرت محمدﷺ کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کا حوالہ دیا، مشاعرہ سے قبل دور دراز سے مدعو شعراء اور مقامی شعراء کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔

 اس آل انڈیا مشاعرہ میں جشن آزادی کے ،امرت مہوتسو، کےموقع پرآل انڈیا مشاعرہ میں سماج کے الگ الگ حصوں میں بہتر کام کرنے والے منتخب افراد کو سماج کے مختلف طبقوں کے لیے بہتر خدمات انجام دینے پر مہمان خصوصی اور سرپرست کے ہاتھوں سووینئر بھی دیے گئے۔

تقسیم کرنے والوں میں سب سے پہلے طارق جیلانی، تاج بابا راعین، مجیب الدین انصاری کونسلر، محمد فیصل کونسلر، صغیر امان اللہ صحافی، عبید اشد،جاوید شیخ، محمد علیم صحافی، جاوید شاقب صحافی، ظفر حیات ایڈووکیٹ، عاصم حسن مصطفی، خان گلفام رضوی،وغیرہ شامل ہیں۔مشاعرہ میں واصف فاروقی،رام پرکاش بیخود، حاجی نصیر انصاری، شعیب انور ،سلیم صدیقی، فیض خمار،صغیر نوری، بلونت سنگھ ،شاعر مرادآبادی، تارا اقبال، رخسار بلرامپوری، اختر کانپوری، شمیم ​​بارہ بنکوی، افسر بارہ بنکوی،ارشاد بارہ بنکوی،آدرش بارہ بنکوی،طالب اعلیٰ پوری،مخمورکاکوروی،نے مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کیا۔

Recommended