تہذیب و ثقافت

ذاکر نگر علی گڑھ میں شہدائے کربلا کی یاد میں انجمنِ عاشقانِ حسین کی جانب سے سبیلِ امام حسینؑ کا اہتمام

شہیدِ کربلا امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی یاد میں ذاکر نگر سول لائن علی گڑھ میں انجمنِ عاشقانِ حسینؑ کی جانب سے ایک سبیلِ امام حسینؑ کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے سے راہگیروں، امام حسینؑ کے عزاداروں اور چاہنے والوں کو پانی اور شربت پلایا گیا۔

اس موقع پر انجمن کے ممبر محمد محسن نے کہا کہ یہ سبیل شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد کی گئی ہے تاریخ گواہ ہے کہ امام حسینؑ کو کربلا کے میدان میں پیاسا شہید کیا گیا۔ہم اپنے اس عمل سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حسینی ہیں۔محمد عادل فراز نے کہا کہ لوگوں کو پانی پلانا بہت ثواب ہے امام حسینؑ اور ان کے چھ مہینے کے بچے کو پیاسا شہید کر دیا گیا ہم اس سبیل کے ذریعے سے بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حضرت علی اصغرؑ کی تشنگی کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

محمد شاہ رخ نے کہا کہ ہم امام حسینؑ کے چاہنے والوں کا فرض ہے کہ کسی بھی طرح کسی بھی ذریعے سے امام حسینؑ کو خراجِ عقیدت پیش کریں یہ سبیلِ امام حسینؑ ہماری جانب سے نواسۂ رسول سیدنا امام حسینؑ کے لئے خراجِ عقیدت ہے۔

محمد فرحان نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں تک امام حسینؑ کا پیغام پہنچانا ہوگا جس کا ایک آسان طریقہ سبیل لگاکر لوگوں کو پانی پلانا ہے یہ عمل امام حسینؑ کی سنت بھی ہے اور ان کی محبت کا ثبوت بھی ہے۔اس موقع پر محمد حسیب خان ،محمد عدنان خان، حسنین خاں اور محمد عمران نے بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے امام حسینؑ کو یاد کیا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago