Urdu News

غالب انعامات برائے سال2022کے ناموں کا اعلان،اہم ناموں کی فہرست یہاں دیکھیں

غالب انعامات برائے سال2022کے ناموں کا اعلان

 غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال معتبر ادیبوں، دانشوروں، شاعروں، ڈرامہ نگاروں کو غالب انعام دیتا ہے۔ اس سال غالب انسٹی ٹیوٹ کی غالب انعام سب کمیٹی کی میٹنگ مورخہ07نومبر2022 کوجسٹس آفتاب عالم کی صدارت میں ہوئی۔ کافی غور و خوض کے بعد ممبران نے مندرجہ ذیل دانشوروں کو غالب انعامات برائے سال2022کے لئے منتخب کیا ہے۔

 فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردوتنقید و تحقیق پروفیسرقدوس جاوید (جموں)،فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے فارسی تنقیدوتحقیق پروفیسرسید احسن الظفر (لکھنؤ)، غالب انعام برائے اردو نثر پروفیسر ابن کنول (دہلی)۔ غالب انعام برائے اردو شاعری ڈاکٹر بشیر بدر (بھوپال)، ہم سب غالب انعام برائے اردو ڈرامہ جناب محمود فاروقی (دہلی)،غالب انعام برائے مجموعی ادبی خدمات پروفیسر سیدظل الرحمن (علی گڑھ)۔

یہ انعامات مبلغ75 ہزار روپئے نقد،ایک تمغہ اور سندپر مشتمل ہیں۔ یہ انعامات16دسمبر2022ء کو جشنِ غالب تقریبات کے افتتاحی جلسے کے موقع پر پیش کیے جائیں گے۔

Recommended