Urdu News

عارف اختر نقوی کی کتاب بال برداری یادگار تربیت گاہ کارسمِ اجرا

عارف اختر نقوی کی کتاب بال برداری یادگار تربیت گاہ کارسمِ اجرا

عارف اختر نقوی کی تحریر کردہ کتاب بال برادری،یادگار تربیت گاہ اجرا آج یہاں   جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نہرو گیسٹ ہاوس میں پروفیسر اختر الواسع کے ہاتھوں عمل میں آیا۔تقریب کی صدارت پروفیسر اختر الواسع نے کی، مہمانانِ خصوصی  کے طور پر گوتیندر پال سنگھ رٹائرڈ ڈی  ایس پی، انجینئر سبطِ حیدر،غلام حیدر، جی۔آر۔ سید نے شرکت فرمائی۔

اس موقع پر مقررین نے بال برادری کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ دور میں ایسی تنظیموں کی افادیت اور ضرورت پر بہت زور دیا۔ تمام مقررین نے اپنی زندگی میں بال برادری کے مثبت اثرات کا ذکر کیا اور بال برادری کی روح رواں قیصر نقوی  کو یاد کیا۔

صدارتی خطاب میں پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ بال برادری جیسی تنظیم کا احیاء  وقت کی اہم ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ بال برادری بچوں کے لئے ایک تعلیمی ، سماجی، تہذیبی اور تقافتی تربیت گاہ تھی جو مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے تحت 1957 اور 1986 کے دوران سر گرم عمل تھی۔

اس کتاب میں بال برادری کا مقصد، افادیت  اور سرگرمیوں کی  تفصیل اور اس سے وابستہ اور تربیت یافتہ افراد کے تاثرات اور یادیں شامل ہیں۔یہ کتاب محض ایک ناسٹیلجیا  نہیں ہے ایک دستاویز یے۔ بال برادری ایک تحریک تھی جس کا مقصد  آزاد ہندوستان کی نئی نسل  میں انسان دوستی،  روشن خیالی اور اعتماد کو فروغ دینا  تھا۔

  کتاب کے مولف قیصر نقوی کے صاحب زادے  عارف اختر نقوی نے یہ کتاب ترتیب دی اور اس کی اشاعت  و پیشکش میں قیصر صاحب کے بیٹوں پروفیسر  آصف نقوی، مسعود اختر نقوی اور بیٹی عذرا نقوی کا تعاون شامل ہے۔ تقریب کے انعقاد میں سید رضی نقوی، سید حسن بن علی اور محمد شاکر نے اہم کردار ادا کیا۔

Recommended