Urdu News

بارہ بنکی:قصبہ سعادت گنج و اطراف میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

بارہ بنکی:قصبہ سعادت گنج و اطراف میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

یہ دن پیغمبر اسلام (ﷺ) کے پیارے نواسے حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ)، ان کے اہل خانہ اور مخلص ساتھیوں کی غیر متزلزل استقامت کی ایک پُرسکون یاد دہانی ہے

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 قصبہ سعادت گنج واطراف میں یوم عاشورہ ہفتہ کو پہلے اسلامی مہینے کی دسویں محرم الحرام کو عقیدت واحترام کے ساتھ تعزیہ کا جلوس دوپہر 12:30بجے برآمد ہوا۔جلوس انوپ گنج بڑی چوک سے نٸی بازار سے ہوتے ہوۓ بس اسٹیشن روڈ پر محلہ پچاسہ،محلہ پکڑیہ،محلہ حسین گنج،محلہ چمن گنج سے تعزیہ آنا شروع ہوگۓ ۔جوکہ بس اسٹیشن روڈ سے کربلا کی جانب ایک بڑے مجمع میں تبدیل ہوگیا۔

سعادت گنج سمیت آس پاس کے سبھی مواضعات بھر میں عقیدت مندوں نے کربلا کے المناک واقعات کے دوران پیغمبر اسلام (ﷺ) کے خاندان کی عظیم قربانی کی تعظیم اور غم میں شرکت کی۔یہ دن پیغمبر اسلام (ﷺ) کے پیارے نواسے حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ)، ان کے اہل خانہ اور مخلص ساتھیوں کی غیر متزلزل استقامت کی ایک پُرسکون یاد دہانی ہے جنہوں نے مخالفت اور ظلم کے مقابلے میں اسلام کا بہادری سے دفاع کیا۔

بڑے شہر اور قصبے اس تاریخی دن کی یاد میں جلوسوں کی گواہی دے رہے ہیں، جہاں علماء اور خطیب خطبہ دے رہے ہیں، سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔

اس موقع پر ہفت روزہ”صداۓ بسمل”بارہ بنکی کے سب ایڈیٹر محمد ارشاد انصاری،شبیر عالم(چودھری)انجمن روداد کربلا کے جنرل سکریٹری حافظ عطاءالرحن،محمد ہارون بیچو،وسیم پان والے،اعظم پہلوان،شمس الدین،ارشاد اشفاق،محمد اختر،معراج رنگ والے سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Recommended