بھردوجھولی میری یا محمدؐ جیسے مقبولِ عام کلام کے خالق پُرنمؔ الٰہ آبادی

29؍جون 2009بھردوجھولی میری یا محمدؐ جیسے مقبولِ عام کلام کے خالق اور نعت گو شاعر” پُرنمؔ الٰہ آبادی صاحب “کا یومِ وفات ہے۔نام محمّد موسیٰ ہاشمی اور تخلص پُرنمؔ تھا۔ والد کا نام حاجی محمّد اسحاق۔پُرنمؔ الٰہ آبادی، 1940ء میں الٰہ آباد، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔

قیامِ پاکستان کے وقت ہجرت کرکے کراچی آ بسے ۔ 1958ء میں استاد قمرؔ جلالوی کی شاگردی اختیار کی اور شاعری میں جداگانہ اسلوب اپنایا اور عشق کے رنگ میں ڈوب کر لازوال کلام تخلیق کیا۔ یہ صوفی اور درویش صفت شاعر اپنے خاندان کو کراچی میں چھوڑ کر نوے کی دہائی میں صوفیا اور اولیائے کرام کی نگری لاہور چلے آئے اور انارکلی میں مستقل قیام پزیر ہو گئے ان کا کلام زبان زد عام ہے۔ خصوصاً ان کی لکھی ہوئی قوالی ’’بھر دو جھولی مری یامحمدؐ ‘‘،” لبوں پر دعا کی صورت گلی گلی “ سے بلند ہوتی ہوئی سنائی دیتی ہے اور روح کو سرشار کرتی چلی جاتی ہے۔

ان کی تصانیف یہ ہیں:

’’پھول دیکھے نہ گئے‘‘(شاعری نعتوں اور نظموں کا مجموعہ ہے)

’’عشق محمدؐ‘‘

’’عشق اولیائےکرام‘‘

’’بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے‘‘

’’بھردو جھولی مری یا محمدﷺ ‘‘( ان کے شعر ی مجموعوں میں شامل ہیں )

’’پُرنمؔ الٰہ آبادی‘‘،٢٩؍جون ٢٠٠٩ء کو وفات پائی لاہور میں سپرد خاک ہوئے۔

پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ

صوفی شاعر پُرنمؔ الٰہ آبادی کے یوم وفات پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت

بھر دو جھولی میری یا محمدؐ لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

کچھ نواسوں کا صدقہ عطا ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی

حق سے پائی وہ شانِ کریمی مرحبا دونوں عالم کے والی

اس کی قسمت کا چمکا ستارہ جس پہ نظر کرم تو نے ڈالی

زندگی بخش دی بندگی کو آبرو دین حق کی بچا لی

وہ محمدؐ کا پیارا نواسا جس نے سجدے میں گردن کٹا لی

حشر میں ان کو دیکھیں گے جس دم امتی یہ کہیں گے خوشی سے

آ رہے ہیں وہ دیکھو محمدؐ جن کے کندھے پہ ہے کملی کالی

عاشقِ مصطفیٰ کی اذاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا

عرش والے بھی سنتے تھے جس کو کیا اذاں تھی اذانِ بلالی

کاش پرنمؔ دیار نبی میں جیتے جی ہو بلاوا کسی دن

حالِ غم مصطفیؐ کو سناؤں تھام کر ان کے روضے کی جالی

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago