تہذیب و ثقافت

بہار: محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین آن لائن اردو سیکھیں گے

پٹنہ، 28  اگست(انڈیا نیرٹیو)

اردو بہار میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر وقتا ًفوقتا ًمہم اور پروگرام بھی ہوتے ہیں۔اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے تحت غیراردو داں طبقے کے درمیان اردو پڑھنے لکھنے کے لئے آن لائن کلاسزہوتی ہیں،تاکہ لوگوں کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کا پڑھنا اور لکھنا سکھایا جا سکے۔

اردو آن لائن کلاس سرکاری محکموں کے افسران وملازمین کرسکتے ہیں۔ اردو ڈائرکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ کی اس پہل کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ اب گیا ضلع ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے ضلع کے سبھی بلاک ایجوکیشن افسر، اسکول سب انسپکٹر، سبھی طرح کے اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کو لیٹر بھیجا ہے جس میں خواہش مند افراد کو اردو پڑھنے کے لیے ا?ن لائن کلاس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے بتایا کہ اردو تربیتی سیشن یکم ستمبر سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں انہوں نے تمام ڈی پی او، بی ای او، اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور ڈی ای او آفس میں کام کرنے والے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی ای او نیاس سلسلے میں کہاہے کہ غیر اردو بولنے والے افسران اور ملازمین جو تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وہ اپنے کنٹرولنگ افسر کے ذریعے ڈائریکٹر اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ کمرہ نمبر 2092 سی بلاک  افسر ہاسٹل بیلی روڈ پٹنہ کو رجسٹرڈ ڈاک یا ڈائریکٹر اردو کوای۔ میل کے ذریعے اپنی درخواست بھیج دیں۔

ضلع  ایجوکیشن افسر راج دیو رام کے مطابق یکم ستمبر سے آن لائن کلاس پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک 60 دنوں تک روزانہ دو گھنٹے تک چلے گی۔ سیشن کے اختتام کے بعد ا?ن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیاب افراد کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago