تہذیب و ثقافت

بسم اللہ خان انٹر نیشنل اعزازی تقریب کا انعقاد،کئی اہم شخصیات اعزاز سے سرفراز

شہنائی نوازبھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی یاد میں ’شہنائی وادک بسم اللہ خان ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام ’بسم اللہ خان انٹر نیشنل اعزاز تقریب‘2022کا انعقادپٹنہ کے تارا منڈ ل میں کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات کو بسم اللہ خان اعزاز سے نوازا گیا۔

جس میں بی سی رائے اعزاز سے سرفراز ڈاکٹر فرحان احمد، ڈاکٹرنہاریکا سنہا، ڈاکٹر ابھیشیک کمار، صحافی آنند کوشل، صحافی رمیش پانڈے، امت شاکھر، سمیت درجنوں لوگ شامل ہیں۔ پروگرام میں سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا، آرکے سنہا کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں شامل مہمانوں نے شمع روشن کر کے تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینٹ کیرس پرائمری اسکول کی طالبہ کویا منوہر نے مہمانوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے کہا کہ بسم اللہ خان صاحب کی شخصیت ہی ان کا شاہکار بن گئی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کیا آج ان کی یاد کے زمرے میں شمار کر دیا۔

ان پروگرام کے لیے انعقاد کر نے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کے علاوہ زی بہار اور جھارکھنڈ کے ایڈیٹر سوئن پرکا ش نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ یہ انعقاد شاندار ہے۔

شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان ٹرسٹ کے چیئر مین و مصنف مرلی منوہر سریواستو نے اسٹیج کی نظامت کر تے استادبسم اللہ خان کی زندگی کے ہر پہلوکو تفصیل سے بتا یا۔

سابق ممبر پارلیمنٹ، رکن قانون ساز کونسل غلام غوث، شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین افضل عباس سمیت دیگر مہمانوں نے مرلی منوہر سریواستو کا شعری مجموعہ ’جزبات‘ کا اجرا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago