Urdu News

ملک میں آدھی رات دعائیہ جلسہ کے ساتھ کرسمس کا جشن شروع

ملک میں آدھی رات دعائیہ جلسہ کے ساتھ کرسمس کا جشن شروع

نئی دہلی،25 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 قومی راجدھانی دہلی-این سی آر سمیت ملک میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہفتہ کی آدھی رات کو اجتماعی پرارتھنا سبھا (دعائیہ جلسہ) کے ساتھ ہوگیا۔ جیسے ہی گھڑی کے تینوں سوئی 12 پر پہنچی گرجا گھروں میں خصوصی پرارتھنا شروع ہو گئی۔ دہلی کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی پرارتھنا کا اہتمام کیا گیا۔ صبح سے ہی لوگ ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پرارتھنا سبھا میں حصہ لینے گول مارکیٹ واقع سیکریڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ پہنچیں۔ لوگوں نے بڑی اسکرین پر چرچ کے اندر ہونے والی سرگرمیوں کو دیکھ کر پرارتھنا کی۔ کرسمس کے موقع پر لوگ چرچ میں جمع ہوئے اور آدھی رات کو ایک خصوصی پرارتھنا میں ایک ساتھ موم بتیاں جلا کر پرارتھنا کی۔

گوا میں، مقامی لوگوں اور سیاحوں نے آدھی رات کو گرجا گھروں میں اجتماعی پرارتھنا سبھا میں حصہ لیا۔ اس دوران سمندری ساحلوں اور دیگر اہم مقامات پر پروگرام منعقد کئے گئے۔

پنجی سمیت ریاست میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے گرجا گھروں اور دیگر مقامات پر ہوا۔ یہ سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا۔ آدھی رات کو روایتی لباس میں ملبوس لوگوں نے یسوع مسیح کا یوم پیدائش منایا۔

Recommended