تہذیب و ثقافت

بیگم عزیز النساء ہال میں ہفت روزہ ثقافتی و ادبی پروگراموں کی تکمیل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم عزیز النساء  ہال میں سالانہ ہال ہفتہ بعنوان ’’نور امروز‘‘ کے تحت متعدد ثقافتی و ادبی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ پینٹنگ اور گلوکاری کے پروگرام بھی ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد گلریز، پرو وائس چانسلر، اے ایم یو اور مہمان اعزازی اے ایم یو رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس تھے۔

 افتتاحی خطاب میں پروفیسر محمد گلریز نے طالبات کی انفرادی اور پیشہ ورانہ ترقی میں غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ مسٹر محمد عمران آئی پی ایس نے مجموعی کردار سازی میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کی اہمیت واضح کی۔

 پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ مختلف سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کریں۔ دوّیا ورما کے پیش کردہ ثقافتی پروگرام اور غیر ملکی زبانوں میں گیت اور نظم خوانی کو کافی سراہا گیا۔

ہال میں مقیم طالبات کی تخلیقی و فنی صلاحیتوں اور اختراعات کو سامنے لانے کے لیے مختلف قسم کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ نیچرل لائف کی بانی اور ڈائریکٹر محترمہ فرح سروش نے دماغی صحت کی دیکھ بھال پر لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ پیشہ ورانہ اور تعلیمی کیریئر میں بھی اچھی دماغی صحت کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا۔

 ہال ہفتہ کی اختتامی تقریب میں پروفیسر نعیمہ خاتون، پرنسپل، ویمنس کالج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ یوجی سی ایچ آردی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی مہمان اعزازی تھیں۔  اس موقع پر پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان نے مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ مہمانوں کی عزت افزائی کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago