Urdu News

دھن تیرس کے موقع پر عوام کومبارک باد اور نیک خواہشات

دھن تیرس کے موقع پر عوام کومبارک باد اور نیک خواہشات

بی جے پی لیڈروں نے دھن تیرس کے موقع پر عوام  کودی  مبارک باد

نئی دہلی، 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے سبھی لیڈروں نے دھن تیرس کے تہوار پر عوام کو مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے دولت اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔

منگل کو نڈا نے ٹویٹ کیا’تمام ہم وطنوں کو دولت، خوشحالی اور خوشی کا مقدس تہواردھن تیرس کی بہت بہت مبارکباد۔

بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو دھن تیرس کی بہت بہت مبارکباد۔ ایشورسب کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے۔

سابق صدر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا’آپ سب کو دھن تیرس کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور اچھی صحت میں اضافہ ہو۔

بی جے پی کے سابق صدر اور سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور پارٹی کے سبھی لیڈروں اور مرکزی وزراء نے بھی دھن تیرس پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی۔

Recommended